متن
بسم اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
*جان و مال لگانے والا*
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته....
اللہ تعالی کے پاس اپنے لیے...بہت کچھ آگے بھیج کر..
بھائی محمد عاصم صاحب
..آج خود بھی تہجد کے وقت..اپنے خون سے غسل کر کے...اللہ تعالی کے حضور پیش ہو گئے..
..انا للّٰہ وانا الیہ راجعون..
اُن کی گاڑی کو..ایک ٹرالر نے روند ڈالا..اور وہ اپنی اہلیہ اور بیٹے سمیت شہید ہو گئے..ایک مؤمن کی موت بظاہر جتنی بھیانک اور ٹوٹ پھوٹ والی ہو..اسیقدر میٹھی، آسان اور عالی شان ہوتی ہے..
بہترین شہادت کا فرمایا کہ..خود بھی شہید اور گھوڑا بھی ساتھ کٹ جائے..ان کی گاڑی...جہادی گھوڑے کی طرح دن رات جہاد کے لیے..جہاد کی محنت کے لیے...اور مجاہدین کی خدمت کے لیے دوڑتی تھی...وہ انتھک تھے، کشادہ دل تھے..بہادر اور سخی تھے..اور ان سے کوئی نہ کوئی خیر ہر وقت پھوٹتی رہتی تھی..
ارشاد فرمایا:-
”...وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرًا وَّ اَعْظَمَ اَجْرًا...“[مزمل: ⑳]
اور جو خیر تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالی کے ہاں پاؤ گے..پہلے سے بہت زیادہ اور بڑے اجر والی....
انکی گاڑی تو ہر وقت دین اور خیر کے لیے دوڑتی ہی تھی..اس کے باوجود انہوں نے ایک گھوڑا بھی خرید کر...مدرسہ ابو قتادہ رضی اللہ عنہ میں وقف کیا ہوا تھا...
ان کی ”خیر“ اور ”خدمت“ کی وسعت کا اندازہ اسی سے لگا لیں کہ..آج لاہور، بہاولپور سے لے کر....غزہ، استنبول..اور کشمیر میں اُن کے لیے آنسو بہہ رہے ہیں....اللہ تعالی اُن کو.....ان کی اہلیہ اور بچے کو شہادت، مغفرت اور اکرام کا عالی مقام نصیب فرمائیں....
وہ تشکیل میں تھے..جان و مال دونوں لگا رہے تھے..اور ایک پورے ضلع کے کام کو سنبھال رہے تھے..
ان کی نماز جنازہ ان شاءاللہ بعد نماز مغرب جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی جائے گی..ایک ”ولی اللہ“ کے جنازے میں شرکت کو سعادت سمجھیں..اور دور والے ایصال ثواب کا ہدیہ بھیجیں...
”
اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ كَمَا هُوَ أَهْلُهٗ وَ مُسْتَحَقُّهٗ
“...مغرب سے جمعہ شریف..مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله
پوسٹ
ڈاؤن لوڈویڈیو
ڈاؤن لوڈ