النص
بسم اللہ الرحمن الرحیم <مکتوب خادم> *محبوبانہ عبادت* السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته.... اللہ تعالی ”اُمتِ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم“ کی..اور ”حرمین شریفین“ کی حفاظت فرمائیں.. ① مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش سے..ہر سچے مسلمان کو سخت، ذہنی اور قلبی صدمہ پہنچا ہے..قاتل ”حوثیوں “کی تباہی و بربادی کا وقت قریب ہے ان شاء اللہ انہوں نے اپنے ”زوال“ کو آواز دے دی ہے... ② الحمدللہ ”المؤمنات“ کا ”دورہ تزکیہ“..مبارک اور پرنور رہا..شریک ہونے والی بعض بہنوں کے تاثرات شائع کر دیے گئے ہیں..ضرور پڑھ لیں..مدینہ مدینہ...محبت بھرا نام..③ گزشتہ تین دنوں سے اللہ تعالی کی بڑی رحمت برس رہی ہے کہ روزانہ ہی کوئی ”غیر مسلم“....اسلام قبول کر کے..ہمارا دینی، اسلامی، قلبی بھائی بن رہا ہے...اس پر اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے... ④ جمعہ کی رات اور دن...صلوٰۃ و سلام کی کثرت کا ”مقابلہ حسن“ ماشاءاللہ..دیگر ممالک میں بھی پھیلتا جا رہا ہے...الحمدللہ اس مقابلہ کی کارگزاریاں..کروڑوں، اربوں تک ہوتی ہیں..دل بہت خوش ہوتا ہے..مگر ”صلوٰۃ و سلام“ ایسی ”محبوبانہ عبادت“ ہے کہ..جتنی بھی ہو جائے کم لگتی ہے..سوچیں تو سہی کہ اس میں ہم کس سے مانگتے ہیں؟ کس کے لیے مانگتے ہیں؟ اور کیا مانگتے ہیں؟..سوچ کر ہی جان فدا ہونے لگتی ہے... ⑤ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب نور اللہ مرقدہ سے جب کوئی عرض کرتا کہ..حضرت کوئی خاص نصیحت فرمائیں..تو آپ فرماتے..میرے پیارے بس دو باتوں کی نصیحت ہے..ایک تو موت کو ہمیشہ یاد رکھو..اور دوسرا جس قدر زیادہ ہو سکے حضرت آقا محمد مدنی صلی اللہ علیہ وسلم پر ”صلوٰۃ و سلام“ کی کثرت کرو..جو مسئلہ ہو، جو پریشانی ہو بس ”صلوٰۃ و سلام“ بڑھا دو...حضرت کی یہ دونوں نصیحتیں بڑی قیمتی ہیں..جماعت کی خوش نصیبی دیکھیں کہ..”مجلس حضوری“ مل گئی..ماشاءاللہ لا قوۃ الا باللہ..مجلس حضوری میں جب گم ہوں تو دل چاہتا ہے اسی حالت میں جان نکل جائے... کوشش کیا کریں کہ..جب جمعہ کی رات شروع ہو..جمعہ کا دن شروع ہو..جمعہ کا دن رخصت ہو تو ان تین اوقات میں ہم ”صلوٰۃ و سلام“ پڑھ رہے ہوں..رات شروع ہوتی ہے سورج غروب کے وقت..دن شروع ہوتا ہے فجر کی نماز کا وقت داخل ہونے پر..اور ختم ہوتا ہے سورج غروب کے وقت..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا! والسلام خادم.....
لااله الاالله محمد رسول الله
منشور
تنزيلفيديو
تنزيل