النص
بسم اللّٰه الرحمٰن الرّحیم
<مکتوب خادم> *مجاہد ملنگ* السلام علیکم ورحمة اللّٰه وبرکاته... اللہ تعالی نے ”انسان“ اور ”جنات“ کی کامیابی ”دین“ میں رکھی ہے..اور ”دین“ آتا ہے ”قربانی“ سے...حضور اقدس مولانا وسیدنا محمد صلی اللّٰه علیہ وسلم کے تشریف لانے کے بعد صرف وہی ”دین“ اور ”شریعت“ کامیابی کی ضمانت ہے..جو آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم لائے ہیں...جو اس دین پر آگیا....اور اُس نے اس دین کے لیے ”قربانی“ دی..محنت کی تو وہ بلا شبہ ”کامیاب“ ہے..دنیا میں بھی...اور ہمیشہ ہمیشہ آخرت میں بھی...اُس کے لیے کوئی فکر کی بات نہیں کہ..وہ زندہ رہے یا مر جائے..وہ غریب رہے یا مالدار ہو..وہ صحت مند ہو یا بیمار ہو...... آج ہمارے محترم اور معزز بزرگ ساتھی...چوہدری محمد ارشد صاحب بھی....اللہ تعالی کی ملاقات کو چلے گئے... ..انا للّٰہ وانا الیہ راجعون.. ان کی دین کے لیے قربانیاں.....اب ان کے اصل کام آئیں گی..وہ سیاستدان تھے..ضلع کونسل کے چیئرمین...آگے بھی راستے کھلے تھے..مگر وہ سب چھوڑ کر دین کے ”مجاہد ملنگ“ بن گئے..اپنی زمین وقف کر دی..ساری دولت لگا کر ایک حسین و جمیل مسجد بنائی..یہ جماعت کو ملنے والی سب سے پہلی ”مسجد“ تھی.. اللّٰه تعالی نے ان کو اولاد دی تو....اپنا بیٹا ”علی“ جوانمرد....جہاد میں بھیجا...اور وہ ”شہید“ ہو گیا...چوہدری صاحب کے استقبال کے لیے.....صرف ”نور مسجد“ اور ”علی شہید“ ہی آگئے تو بے شمار اہل برزخ.....ان کے مقام پر رشک کرتے رہ جائیں گے....جبکہ چوہدری صاحب کی قربانیاں...بے شمار ہیں..وہ اپنی جان، مال، عزت اور اولاد کے ساتھ......ایک ایسی جماعت کے لیے...زندگی کے آخری سانس تک ”وقف“ رہے..جس جماعت کا دینی کام..اللہ تعالی نے ہر سمت اور ہر جہت پھیلا دیا ہے....
والحمدللّٰه رب العالمین
... چوہدری صاحب کے جانے کا غم ہے..انہوں نے نیا گھر بنایا تو اس میں ایک کمرہ میری رہائش کے لیے مخصوص کر دیا..اور اس کمرے کو آسائش اور آرائش سے سجا دیا...میں کبھی اس کمرے میں نہ جا سکا..مگر ایک باذوق اللّٰه والے نے...ایک ”مسافر“ کو ٹھکانہ دینے کا اجر و ثواب کما لیا.....چوہدری صاحب کے اہل و عیال سے قلبی تعزیت ہے..اللہ تعالی آپ کو اور ہمیں صبر و اجر عطاء فرمائیں... اُن کی نماز جنازہ نماز عصر کے بعد.......منڈیکی ڈسکہ میں ہے..قریب والے بھرپور شرکت کی سعادت پائیں..اور دور والے ایصال ثواب کے ہدایا بھیجیں..... مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا! والسلام خادم.....
لااله الاالله محمد رسول الله
منشور
تنزيلفيديو
تنزيل